24 ستمبر 2014 - 15:36
ایران کے خلاف مغربی پابندیاں انسانی حقوق کے خلاف ہیں

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف مغربی ملکوں خاص طور پر امریکی پابندیوں کو غیر انسانی اور انسانی حقوق کے خلاف قراردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں، ایران کے خلاف مغرب کی پابندیوں کے بارے میں کہا کہ ان پابندیوں سے گرچہ ایران کی معیشت پر دباؤ پڑا ہے لیکن تہران نے اس دباؤ کو، پابندیوں کے مخالف ملکوں کے ساتھ تجارت کے ذریعے کم کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے اسی طرح واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار جیسن رضائیان اور ان کی بیوی یگانہ صالحی کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ایران کی عدلیہ، اس کیس کا منصفانہ جائزہ لے رہی ہے۔ڈاکٹر روحانی نے اس امر پر تاکید کرتےہوئے کہ ایران میں واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار کی گرفتاری، اصول پسندوں اور اعتدال پسندوں کے درمیان تنازعے پرمبنی نہيں ہے کہاکہ میرے خیال میں وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اس نامہ نگار کی گرفتاری ایران مخالف منصوبہ بندی کے سبب ہوئی ہے۔ انہوں نے امریکی قیادت میں شام پر ہونے والے ہوائی حملوں کو بین الاقوامی قانون کے منافی بتایا۔

.......

/169